راتوں رات شہر ت کی بلندیوں کو چھونے والی ایمن سلیم نے اچانک شوبز سے کنارہ کشی کیوں اختیار کر لی؟ خود ہی وجہ بتا دی

کراچی(پی این آئی) اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے تیزی سے مقبولیت کے زینے طے کیے مگر پھر اچانک انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ اب انہوں نے اپنے اس فیصلے کا سبب اپنے مداحوں کو بتا دیا ہے۔

ایمن نے اپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں ایک کارپوریٹ پس منظر رکھتی ہوں لہٰذا میں شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے تیار نہ تھی۔ یہ دیگر انڈسٹریزسے یکسر مختلف ہے۔“اداکار احسن خان کو ان کے پروگرام ٹائم آؤٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے ایمن سلیم نے بتایا کہ ”میں نے نیویارک سے انویسٹمنٹ بینکنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے بعد میں ایک یکسر مختلف شعبے میں چلی گئی۔ میرے ساتھ معاملہ یہ ہوا کہ دراصل مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ میں بے ارادہ شوبز انڈسٹری میں چلی آئی جس کے لیے میں تیار نہیں تھی، چنانچہ میں نے ایک قدم پیچھے کیا ہے۔ اب اگر میں دوبارہ شوبز انڈسٹری میں آتی ہوں تو میں ہمیشہ کے لیے آؤں گی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close