چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی سے متاثر، بہادری کی تعریف کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کی طرف سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون کے خلاف ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی ہے ،صحافتی تنظیموں نے پی ایم ڈی اے کو مسترد کرتے ہوئے آزادی صحافت کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پی ایم ڈی اے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں نے دھرنا بھی دیا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی اس دھرنے میں شرکت کی گئی جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دھرنے میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے معروف اینکر غریدہ فاروقی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ کیسی ہیں آپ، آپ بڑی بہادری سے ان لوگوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔بلاول بھٹو کے تعریف کرنے پر اینکر کی جانب سے شکریہ بھی ادا کیا گیا۔جبکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا اتھارٹی مجوزہ زبردستی منظور کرایا تو عدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بل پاعلیمنٹ کے کسی مشترکہ اجلاس میں منظور کرانے کا خدشہ ہے۔مجوزہ میڈیا اتھارٹی معاشی ڈاکا اور عماشی حملہ ہے۔بلاول بھٹو نے آزادی صحافت اور 20 ہزار ملازمین کے حق کے لیے آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ برطرف افراد پیپلز پارٹی کے کارکن نہیں تھے۔دوسری جانبپی ایف یوجے کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہزاروں کارکن بے روزگارہوچکے ہیں،کئی اینکرز کو ٹی وی پروگراموں سے آئوٹ کردیا گیا ،آج ہم اپنی تحریک کا آغاز کررہے ہیں یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک میڈیا آزاد نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی اے کالا قانون ہے حکومت کو واپس لینا پڑے گا ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافت پر قدغن لگا کر پاکستان کے عوام کا حق سلب کررہی ہے ۔پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری سوچ رکھنے والے کارکنوں نے ہار نہیں مانی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس پی ایم ڈی اے کو مسترد کیا ہے ،میڈیا کی آواز کو دبانے نہیں دیں گے ۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ایم ڈی اے قانون صحافیوں کو ختم کرنے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پر آمرانہ ذہنیت مسلط ہے یہ وہی وزیراعظم ہے جسے ملک پر مسلط کیا گیا جس نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی تین سال میں پارلیمان کی زبان بندی ،صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں اپوزیشن اور اس کے اتحادیوں نے مسترد کیا ہے اس کالے قانون کو پاس نہیں ہونے دیں گے ۔مریم اورنگز یب نے کہاکہ اس تحریک میں آپ ہے شامی بشانہ کھڑے ہوں گے۔ریلی میں جے یوآئی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اخترعلی ،سینئر صحافی حامد میر،افضل بٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سینئر صحافی حامد میر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی اے بل پر صرف صحافیوں نے احتجاج نہیں کیا ،اپوزیشن بھی اس بل کے خلاف احتجاج کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کا مقصد یہ ہے پاکستان کے آئین وقانون کا تحفظ کیا جائے ،اس وقت پاکستان کے خلاف بہت سی سازشیں ہورہی ہیں ،ہم پاکستان کے سوفٹ امیج کو سامنے لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close