بلاول بھٹو کا آئندہ الیکشن جیتنے کا خواب چکنا چور، کنٹونمنٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کاکردگی کا پول کھل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاق میں آئندہ حکومت کا خواب دیکھنے والی جماعت پیپلزپارٹی کو کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بدترین شکست ہوئی، پیپلزپارٹی انتہائی محدود صرف17 نشستیں جیت سکی، تحریک انصاف 63اور مسلم لیگ ن 59 سیٹیں جیت چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی طرف سے جنوبی پنجاب میں جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، پیپلزپارٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں رہنماء اور ٹکٹ ہولڈرز بھی شامل ہورہے ہیں، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے، عوام کی حمایت سے وفاق اور پنجاب میں بڑی تعداد میں نشستیں جیتیں گے،جیالے تیاری کرلیں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، پی ڈی ایم کے حوالے سے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے پنجاب اور پھر قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائے گی، اپوزیشن راضی ہوگئی تو عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی، اسی طرح اگر مسلم لیگ ن کی سیاست کو دیکھا جائے تو کہا جاتا ہے شہبازشریف اور مریم نواز کی وجہ سے پارٹی کا بیانیہ دوحصوں میں تقسیم ہے، لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی، جس کا ثبوت حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ہے ، پارٹی صدر شہبازشریف مقتدر حلقوں اور اپنے قائد نوازشریف جو کہ ایک تسلسل کے ساتھ مزاحمتی بیانیہ جاری رکھے ہوئے ہیں ان کے درمیان اپنے مفاہمتی بیانیہ کے ذریعے پُل کا کردار ادا کررہے ہیں، ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیاست میں مزاحمتی اور مفاہمتی بیانیہ دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں، مریم نواز جب بھی عوام میں آتی ہیں اس میں نوازشریف کے ساتھ پارٹی صدر شہبازشریف کی حمایت بھی شامل ہوتی ہے، اسی طرح مریم نواز کی خاموشی کے پیچھے بھی پارٹی پالیسی شامل ہوتی ہے، شہبازشریف آئندہ انتخابات کیلئے متحرک ہیں ، پچھلے دنوں دورہ کراچی میں سربراہ فنکشنل لیگ سے ملاقات کی، جس میں پیرپگاڑا نے دورہ لاہور کی دعوت قبول کی، ایک بات طے ہے آئندہ وفاقی حکومت بنانے کیلئے ساری جماعتوں کی نظریں پنجاب پر لگی ہوئی ہیں، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی نے کلین سویپ کیا، مسلم لیگ ن51، آزاد امیدوار32، پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی، مرکز میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے63، مسلم لیگ ن کے 59، آزاد امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close