کنٹونمنٹ الیکشن میں شکست، تحریک انصاف نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر وسطی پنجاب اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کم ووٹوں سے ہارنے والے پارٹی امیدواروں نے دوبارہ گنتی کی درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ تحریک انصاف نے چھ نشستیں معمولی ووٹوں سے ہارنے کا دعوی کیا۔

پی ٹی آئی صدر وسطی پنجاب اعجاز چوہدری نے کہا کہ کم ووٹوں والی نشستوں پر دوبارہ گنتی کی درخواست دے رہے ہیں ، وارڈ نمبر 10 لاہور کنٹونمنٹ سے ہارنے والے امیدوار حافظ ابرار ، وارڈ نمبر 4 والٹن سے امیدوار چوہدری اسلم جٹ جبکہ وارڈ نمبر 8 سے ہمایوں رشید نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی ہے ۔اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر پانچ والٹین میجر ریٹائرجاوید ضمیر بھی دوبارہ گنتی کے عمل سے گزرنے جارہے ہیں ۔ پی ٹی آئی صدر وسطی پنجاب اعجاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عرفان اکبر، راجہ شہزاد بھی تھوڑے ووٹوں سے ہارے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close