افغانستان میں اسلام اور شریعت کے منافی مضامین کو نصاب سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد( پی این آئی)افغانستان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ کچھ مضامین جو اسلام کی شریعت کے برعکس ہیں انہیں اعلیٰ تعلیمی نصاب سے خارج کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نجی یونیورسٹیاں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے تقریبا ایک ہفتہ قبل دوبارہ کھولے گئے تھے جس میں کلاسوں کو صنف کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قائم مقام وزیر اعلیٰ تعلیم شیخ عبدالباقی حقانی نے کہا کہ لڑکیوں اور لڑکوں کے درمیان مخلوط کلاسیں قابل قبول نہیں ہیں اور نصاب میں کچھ تبدیلیاں لائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تبدیلیاں اسلامی شریعت پر مبنی ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close