عالمی وبا ء کے خاتمے کے بعد کیا ہوگا، بل گیٹس کے نئے انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کرونا وباء کے خاتمے کے بعد کی زندگی سے متعلق حیران کن پیش گوئی کر دی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری دنیا میں 50فیصد کاروباری سفر اور دفاتر 30فیصد سے زیادہ دن ختم ہو جائیں گے ، بڑی تبدیلیوں میں سے ایک یہ بھی ہو گی کہ کسی طرح کمپنیاں کام سے متعلق سفر کا انتظام کرتی ہیں۔مائیکروسافٹ کے بانی نے کہا ہے کہ رواں برس کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دفتری امور اور سفر میں آنے والی تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔دوسری جانب امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے امید کا اظہار کیا کہ 2022کے آخر تک دنیا معمول کے مطابق چلنا شروع ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا ویکسینیشن بڑے پیمانے میں دستیاب ہو گی جو کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں مزید دے گی۔بل گیٹس کے مطابق 2022تک کورونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہونگے تاہم ان میں واضح کمی آ جائیگی۔ایک انٹرویو میںبل گیٹس نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتیں مستقبل میں آنے والی وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ابھی سے تیاری کرنا شروع کر دینی چاہئے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں