کنٹونمنٹ الیکشن: تحریک انصاف کو لاہور میں عبرتناک شکست کی وجہ کیا بنی؟ ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ن لیگ نے ایک مرتبہ پھر سے بھاری اکثریت کے ساتھ میدان مار لیا ہے ، پی ٹی آئی کی لاہور میں شکست کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے ۔پی ٹی آئی کو لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والی شکست پر ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے جس میں سوال اٹھایا گیاہے کہ لاہور میں کتنا ترقیاتی کام کیا گیا ؟

رپورٹ میں شکست کی ایک وجہ لاہور کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیح نہ دینا قرار دیا گیاہے ۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کی وجہ بنا جبکہ دیہی سطح پرپی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھی،شہری حلقوں میں چیلنجزکاسامنا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کی قیادت کالاہورمیں جعلی ووٹوں کااصرار رہا ، پنجاب میں 25 فیصدجعلی ووٹ ہیں جوسابق دورحکومت میں بنے،الیکشن کمیشن کوجعلی ووٹوں کے حوالے سے خط بھی لکھ چکے ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی مجموعی 19 نشستوں میں سے 15 پر ن لیگ نے بازی ماری تاہم تحریک انصاف 3 سیٹوں پر کامیاب رہی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام نو نشستیں اپنے نام کی۔لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے ن لیگ کے چھ امیدوار جیتے جبکہ تین سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتی اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔واضح رہے کہ 2015میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے چار سیٹیں جیتی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close