سابق وفاقی سیکرٹری اور کالم نگار صفدر محمود انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وفاقی سیکرٹری اور معروف کالم نگار صفدر محمود رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں ۔ ان کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس لاہور میں ادا کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر صفدر محمود روزنامہ جنگ کے کالم نگار تھے اور وہ صبح بخیر کے عنوان سے کالم لکھتے تھے اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار کتابیں بھی لکھی ہیں ۔ دوسری جانب گزشتہ شب معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عظیم سرور کی عمر 78سال تھی، وہ کچھ دنوں سےکراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ بھی آج نماز ظہر مسجد نورگلشن اقبال بلاک 16 میں ادا کی جائےگی۔ عظیم سرور نے سولہ سال کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے بطور انائونسر کام کا آغاز کیا تھا ۔44سال کے کیرئیر میں انہوں نے پروڈیوسر ، پراگرام منیجر ،کمپیئر ، کمنٹیٹر اور ڈپٹی کنٹرول کے فرائض سر انجام دیے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close