کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، ایم کیو ایم نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

حیدر آباد (پی این آئی) کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی کے حوالے سے ہر سیاسی جماعت اپنی چھوٹی یا بڑی کامیابی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔ اسی حوالے سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے دعویٰ کیاہے کہ حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان نے 2015 کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سے گزشتہ الیکشن میں 10 میں سے 6 وارڈز پر کامیاب ہوئے تھے جبکہ اتوار کو 7 وارڈز میں کامیابی

حاصل کی۔کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کامیابی نے ثابت کیا کہ عوام آج بھی ایم کیو ایم سے محبت کرتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close