اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہدایات پر شہر کے 13 سب سیکٹرز میں 32 گلیوں کو گزشتہ شام 7 بجے سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سیکٹر جی 6 ون میں 5 گلیوں، جی 2/6 میں ایک گلی، جی 2/7 میں 2 گلیوں، سیکٹر جی 3/9 میں چار گلیوں جب کہ
جی ٹین ٹو کی ایک گلی کو سیل کیا جارہا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سیکٹر جی الیون ٹو کی 5 گلیوں، جی 2/13 کی تین گلیوں، سیکٹر ایف 1/7 کی دو گلیوں اور ایف2/10 کی دو گلیوں کو سیل کیا جارہا ہے ۔ا اس کے علاوہ اسلام آباد سیکٹر ای 2/11 کی دو گلیوں، آئی 4/8 کی دو گلیوں، آئی 4/9 کی دو گلیوں جب کہ آئی 2/10 کی ایک گلی کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں