کدبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزے کے حامل پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے ویکسین شدہ لوگوں کے ملک میں داخلے پر عائد پابندی اٹھا لی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے جمعہ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ دیگر ممالک کے وہ لوگ جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے اور انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسین لگوا لی ہے۔
وہ 12ستمبر سے متحدہ عرب امارات آ سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے جن ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کی گئی تھی ان میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویت نام، نیمبیا، زیمبیا، جمہوریہ کانگو، یوگنڈا، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک شامل تھے۔ متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ان ممالک کے افراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے اور وہ جو گزشتہ 6ماہ سے دیگر ممالک میں رہائش پذیر ہیں، اتوار کے دن سے متحدہ عرب امارات واپس آ سکتے ہیں۔تاہم انہیں واپسی کے لیے اماراتی حکومت سے منظوری لینی ہو گی اور مختلف پی سی آر ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں