عبداللہ عبداللہ نے بھارتی میڈیا کا گھنائونا پراپگینڈا بے نقاب کر دیا، کھری کھری سنا دیں

کابل (پی این آئی) بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے بیورو چیف نوین کپور کا افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سابق سربراہ و چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔نوین کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

نوین کپور کے ٹویٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ نوین کپور نے ایک جھوٹی اور بے بنیاد خبر پھیلائی اور پھر اسے ڈیلیٹ بھی کردیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ ’میری طالبان کے ہاتھوں گرفتاری اور نامعلوم مقام پر منتقلی کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے، میں صحافیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کریں اور خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق جان لیں۔‘خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے تاہم ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کابل میں ہی موجود رہے۔ انہوں نے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کے ساتھ مل کر اقتدار کی منتقلی میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں