وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) یومیہ اجرت والے ملازمین کی تنخواہ میں 55 فیصد سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے غریب ملازمین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے محکمہ زراعت نے صوبے بھر میں یومیہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ 16 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی ہے۔

صوبائی محکمے نے تنخواہ میں 55 فیصد سے زائد اضافے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر کے فیصلے کا فوری اطلاق کر دیا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت صوبے میں کام کرنے والے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کر چکی۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سندھ میں کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں کم سے کم اجرت 20ہزار روپے مقرر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں