مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، آئندہ دو سے تین دنوں میں کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اس وقت سندھ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔بارشوں کا زیادہ فوکس اس وقت سندھ کے وسطی اور جنوبی علاقے ہیں ۔بالائی سندھ میںبھی چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں۔جبکہ جنوبی پنجاب ملتان بہاولپور ڈیرہ غازی خان خان راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی اچھی بارشوں کے امکانات ہیں۔

مزید اگلے دو سے تین دن تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے کی توقع کی جارہی ہے۔جبکہ آج علی الصبح کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں پر ہونے والی بارش کی وجہ سے بارکھان اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close