کورونا ویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والا گروہ پکڑا گیا

لودھراں(آئی این پی ) محکمہ ہیلتھ اور خفیہ اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوروناویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، ایک موبائل شاپ میں جعلی انٹریاں کی جاتی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں محکمہ ہیلتھ اور خفیہ اداروں نے بڑی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کوروناویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنرعمران قریشی نے بتایا کہ ابتدائی طور پرگروہ میں شامل 3 نوجوان ملزمان کو پکڑا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی ہے۔ عمران قریشی کا کہنا تھا کہ ایک موبائل شاپ میں جعلی انٹریاں کی جاتی تھیں اور ہیلتھ آفس کے پاس ورڈ لگا کر انٹری کی کنفرمیشن کی جاتی تھی، ملزمان بیرون ملک جانیوالوں سے 5ہزار اور دیگر سے 2ہزار روپے تک لیتے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close