سپر یم کورٹ میں جو نیئر ججوں کی تعیناتی ، وکلاء میدان میں آ گئے، ملک بھر میں ہڑتال

لاہور (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں جونئیر ججز کی تعیناتی کے معاملے پر گزشتہ روز لاہور سمیت ملک بھر کے وکلاء نے ہڑتال کی ہڑتال کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں ویرانی چھائی رہی۔ کوئی وکیل مقدمات کی پیشی کے لئے عدالت میں پیش نہ ہوا جس کے باعث عدالتوں کو زیر سماعت کیسز کو آئندہ تاریخوں تک ملتوی کرنا پڑا۔ ملک بھر میں وکلاء ہڑتال کی کال پاکستان بار کونسل نے دے رکھی تھی جبکہ وکلاء کی ہڑتال سے

عدالتیں خالی رہ جانے سے مقدمات کی آخری تاریخیں لے کر جاتے رہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بار کا جنرل ہائوس اجلاس بھی منعقد ہوا بار کے صدر مقصود بھٹر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار خواجہ احمد عباس سمیت بار کے ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف وکلاء نے سینئر ججو کی حق تلفی کو روکنے کے حوالے سے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں