سابق ن لیگی وزیر کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد احمد اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب لاہور کو 27 ستمبر تک برجیس طاہر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور نیب لاہور کو آئندہ تاریخ پر طلبی نوٹس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما برجیس طاہر کو آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کے لئے طلبی نوٹس جاری کررکھا تھا۔ جسے برجیس طاہر نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close