پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی، کون کون شامل؟

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل ہیں۔ تینوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف

نیول اسٹاف (مٹیریل)، کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینیئرنگ کالج اور میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس میں ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وائس ایڈمرل عمران احمد اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(پراجیکٹس) کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل (C4I)، نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(ایڈمن) کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنز) کے

ساتھ ساتھ وزارت دفاع میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس وقت کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close