مناسب قیمتوں پر معیاری گاڑیوں کی پیدا وار کے حوالے سے حکومت ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم عمران خان سے ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں وائس چئیرمین شنجی یناگی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )علی اصغر جمالی شریک تھے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین ، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار ، وزیر توانائی محمد حماد اظہر اور متعلقہ سینئر افسران بھی شریک تھے ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹویوٹا موٹرز ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کے

لیے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزیر اعظم نے ٹویوٹا موٹرز کے فیصلے کوموسمیاتی تبدیلی سے نبردآزمائ￿ ہونے اور ملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک قابل ذکر اقدام قرار دیا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی آٹو ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کریں۔وزیر اعظم نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے ٹویوٹا موٹرز کے تعاون کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مناسب قیمتوں پر معیاری گاڑیوں کی پیدا وار کے حوالے سے حکومت ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں