اسلام آباد (پی این آئی)بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہے ۔اس دوران بالائی خیبر پختو نخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چندمقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔محکمہ مو سمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر، م
شرقی بلوچستان اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہے ۔اس دوران بالائی خیبر پختو نخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چندمقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا، بارکھان اور ٹھٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ ایئر پورٹ 169، کچہری 88، شمس آباد 45، اسلام آباد (زیرہ پوائنٹ 77، بوکڑہ 71، ایئر پورٹ 69، گولڑہ 21، سیدپور 16)، منگلہ 72، جہلم 56، چکوال 52، گجرات 50، مری 42، اٹک 22، سیالکوٹ (سٹی 15، ایئر پورٹ 01)، سرگودھا (سٹی 15)، منڈی بہاولدین 03، جوہر آباد 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 62، مظفرا ٓباد (ایئر پور ٹ 25، سٹی 16)، کوٹلی 04، راولاکوٹ 03، ڈھالی 01،خیبر پختونخوا: کاکول 49، درگئی 41، بالاکوٹ، میاں خان 03، مالم جبہ 02، بلوچستان : بارکھان 22 اور سندھ: ٹھٹھہ میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44 ،دا لبند ین اورنوکنڈی میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں