بالی ووڈ ہیرو اکشے کمار کی والدہ کا انتقال، اکشے غم سے نڈھال

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ ہیرو اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد دُنیا سے رخصت ہوگئیں، والدہ کی موت کی خبر اکشے کمارنے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی افسوسناک خبر دی۔اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔اکشے نے

لکھا کہ میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کے ساتھ دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں۔اُنہوں نے لکھا کہ اس وقت ہم تمام خاندان والے ایک مشکل مرحلے سے گُزر رہے ہیں اور اس دوران ہم آپ کی دُعاؤں اور ساتھ کے لیے شُکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close