حکومت متحرک ہو گئی، سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے بجلی کی غیر ضروری مہنگائی کا نوٹس لے لیا ہے اور اب کوششیں شروع کر دی گئی ہیں کہ بجلی کسی طرح سستی غریب عوام تک پہنچ سکے۔ اس حوالے سےوزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے صارفین کیلئے سستے نرخوں پر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔اس مقصد کیلئے حکومت مستقبل میں توانائی کے تقاضوں کو پورا کرنے

کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس پر انحصار کم کرکے قابل تجدید ذرائع پر سرمایہ کاری کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزتوانائی کے شعبے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر خزانہ نے بین الاقوامی منڈیوں میں غیر مستحکم توانائی کی قیمتوں سے نمٹنے کے دوران آگے کی منصوبہ بندی کو اپنانے پر زور دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں