انا للہ وانا الیہ راجعون! سینئر جے یو آئی رہنما کا انتقال ہو گیا

کوئٹہ (پی این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مولوی امیر زمان 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق مولوی امیر زمان 1952 میں لورالائی میں پیدا ہوئے، انہوں نے سیاسی سفر کا آغاز جمعیت علماء اسلام (ف) کے ٹکٹ سے 2002 میں قومی اسمبلی کے انتخابات سے کیا لیکن ناکام رہے، جس کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

وہ 2013 میں این اے 263 لورالائی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،اور 2017میں پوسٹل سروسز کی وزارت کا قلمدان سنبھالا۔وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close