چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے، شریف خاندان کیخلاف لندن میں بھی تحقیقات شروع ہو گئیں

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہاز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف برطانیہ میں ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے،برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی لازمی ہے جبکہ شریف خاندان وہاں صرف20فیصدٹیکس ادا کر رہا ہے،بلکل والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئےبچوں نے تقریباً25فیصد یعنی تقریباً 6 ملین پاونڈکی ٹیکس چوری کی ہے۔ایک او ر پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ شریف خاندان کی واردات پرانی ہے مگر طریقہ نیا ہے،ٹیکس چوری کیلئے ہل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو چھپایا گیا ہے اورپاکستان سے نوکروں کے نام پرپیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں اخراجات کی مد میں منگوایا تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے، کیونکہ شریف خاندان کو ٹیکس دیتے ہوئے موت پڑتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں