کورونا وائرس،سگریٹ نوشوںکے لیے عام شہریوں کی نسبت 50 فیصد زیادہ خطرناک ہے

جنیوا (پی این آئی) کورونا وائرس جہاں ایک طرف عام لوگوں کی صحت کے لیے عالمی سطح پر خطرہ بنا ہوا ہے تو دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو خاص طور پر خبردار کر دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے انسداد سگریٹ نوشی یونٹ کی عہدیدار ڈاکٹر ہیبی جودہ نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں دیگر افراد کی نسبت کووڈ۔ 19 میں مبتلا ہونے کا امکان 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ہیبی جودہ کے عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے پروگرام’’پانچ علوم ‘‘کی میزبان وسمیتا جوبٹا سمیتھ کو دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد کا دیگر افراد کی نسبت کووڈ۔ 19 سے مرنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے کیونکہ عام طور پر تمباکو نوشی انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے جو دل کی بیماریوں،کینسر، ذیابیطس اور پھیپھڑوں کی دائمی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں