عمر شریف دل کی تکلیف میں مبتلا ٗ یادداشت بھی خراب بیٹے جواد شریف کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی ( پی این آئی)اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی سوشل میڈیا پر تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں پر اْن کے بیٹے نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی تشویش ناک حالت کی ج

ھوٹی خبروں کے بارے میں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ والد کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کے ساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔جواد عمر نے کہا کہ والد کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close