کلفٹن کے ساحل پر پھنسے جہاز کو کھینچنے کیلئے کوبرا روپ کو استعمال کرنے کا فیصلہ

کراچی( آن لائن)کلفٹن کے ساحل پر پھنسے جہاز کوکھینچنے کیلئے کوبرا روپ کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔کوبرا روپ سے ایک لاکھ ٹن وزنی جہاز کھینچا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے ساحل پر پھنسے جہاز کوکھینچنے کیلئے پیرکوجہاز میں دو اینکرز لگائے گئے۔ساحل پر پرانا اینکر نکال کر بیس میٹر کے فاصلے پر نیا اینکر لگایا گیا۔جہاز اور کرین بارج کے مابین دو فولادی رسے باندھے گئے ہیں۔ ایک لاکھ ٹن وزنی جہاز کو کھینچنے کی

اہلیت رکھنے والے کوبرا روپ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیر کے آپریشن میں کرین بارج اور ٹگ بوٹس کے ساتھ فیلڈ بوٹ نے بھی حصہ لیااگر منگل کو ہائی ٹائیڈ ہوا تو جہاز کو کھینچا جائے گا دوسری صورت میں بدھ کو جہاز کھینچنے کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ایان شپنگ ذرائع کے مطابق آئندہ چار سے پانچ روز جہاز کھینچنے کے لیے موزوں ہیں،ساحل پر اینکر کے لیئے کھودے گئے گڑھے شہریوں کیلئے موت کے کنویں ہیں،ساحل سے اینکر نکالنے کے لیئے کھودے گئے گڑھے مناسب طریقے سے نہیں بھرے گئے،ہائیڈ ٹائیڈ کے دوران ساحل پر آنے والے شہری ان گڑھوں میں گر سکتے ہیں۔،شپنگ ایجنٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی تعمیراتی کام کے لیے کھودے گئے گڑھے میں شہریوں کی بڑی تعداد گر کر ہلاک ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close