اسلام آباد ( پی این آئی ) اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ۔ملزم ذاکر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جس پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، ملزم کے وکیل نے درخواست کی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے
ملزم ذاکر جعفر کی ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے معاملے پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ، واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایف سیون فور میں پاکستان کے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی ، ظاہر جعفر کو 25 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم ظاہر جعفر کو جائے واردات سے 20جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم کے والدین کو جرم چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں