وزیر کھیل پنجاب کا انعام بٹ کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور(آئی این پی)وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی پہلوان انعام بٹ کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے قومی ریسلر انعام بٹ کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیرالمپکس کیگولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فاتح انعام بٹ کو انعامات دیں گے۔خیال رہے کہ انعام بٹ نے گزشتہ روز اٹلی میں

ہونے والے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close