سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کےگھر پر حملہ لیکن امراللہ صالح کہاں ہیں؟ تازہ ترین تفصیلات آگئیں

کابل (پی این آئی) طالبان کی جانب سے مزاحمت کے آخری مرکز پنج شیر کو فتح کرلیا گیا ہے۔ افغان صحافیوں کے مطابق سابق نائب صدر اور موجودہ خود ساختہ صدر امراللہ صالح نامعلوم مقام پر منتقل ہوچکے ہیں۔افغان صحافی بلال سروری کے مطابق طالبان کی جانب سے امراللہ صالح کے گھر پر ہیلی کاپٹرز کی مدد سے دوبار حملہ کیا گیا ہے لیکن وہ اپنے گھر میں موجود نہیں ہے۔ امراللہ صالح کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ وادی پنج شیر میں ہی

موجود ہیں اور نامعلوم مقام پر منتقل ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ طالبان نے اتوار کی رات پنج شیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان سے لڑائی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان فہیم دشتی اور جنرل عبدالودود سمیت اہم کمانڈرز گل حیدر خان اور منیب امیری ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں