بھارت علی گیلانی کے خاندان کو ڈرانے کی کوشش کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی فسطائی ریاست علی گیلانی سے اتنی خوفزدہ ہے کہ گھر پر دھاوا بول دیا۔رات کی تاریکی میں علی گیلانی کی نعش چھین لی۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی فورسز نے رات کی تاریکی میں علی گیلانی کی نعش چھینی ۔فسطائی بھارتی ریاست علی گیلانی سے اتنی خوفزدہ ہے کہ گھر پر دھاوا بول دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا

کہ سید علی گیلانی کا جنازہ ان کے شایان شان نہیں ہونے دیاگیا۔ بھارت غمزدہ خاندان کے خلاف کیس درج کر کے ان کو ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close