وزیر اعلیٰ پنجاب کا وفاق سے مشاورت کے بغیر چیف سیکرٹری اور آئی جی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی سیاسی اور انتظامی ٹیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیم تبدیلی کا فیصلہ وفاق سے مشورہ کے بغیر کیا اور بعد ازاں حکومت کو اپنے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس تبدیلی کے پیش نظر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح صوبائی کابینہ میں شامل وزرا کے محکمے

بھی تبدیل ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے ناموں کا پینل وفاق کو بھیج دیاہے، لاہور سمیت دیگر شہروں کے پولیس چیف اور اعلی انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے اعلی عہدوں پر وفاق سے تعیناتی کی جاتی رہی ہے لیکن اس بار وزیراعلی نے کسی مشورے کے بغیر کیے گئے اپنے فیصلے سے وفاق کو آگاہ کردیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار اپنے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو پہلے ہی تبدیل کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close