صوبہ پنجشیر پر قبضے کی لڑائی، احمد مسعودنے نئی حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

کابل (پی این آئی)صوبہ پنجشیر پر قبضے کی لڑائی، احمد مسعودنے نئی حکومت کو بڑی پیشکش کر دی.. قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے طالبان سے مذاکرات کی پیشکش کردی۔ اپنے ایک بیان میں احمد مسعود نے کہا ہے کہ اگر طالبان پنج شیر اور اندراب میں پیش قدمی روک دیں تو قومی مزاحمتی محاذ قیامِ امن کی خاطر فوری طور پر جنگ بندی کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی مزاحمتی محاذ طالبان کے ساتھ اختلافات کو اسلام اور

اخلاقیات کی روشنی میں پرامن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے اور امید کرتا ہے کہ آئندہ حکومت میں تمام گروپوں اور فرقوں کی نمائندگی شامل کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close