لاہور(پی این آئی )وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئےدفتر خارجہ کوششیں کررہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وزیر مملکت علی محمد خان نے ملاقا ت کی ہے جس میں وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیر مملکت کی جانب سے مونس الٰہی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ملاقات کے دوران سپیکر اسمبلی چوہدری
پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ مونس الٰہی پانی کے معاملے پر وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی کے لئے کام کررہے ہیں جبکہ ملک میں پانی کی کمی کے پیش نظر نئے ڈیموں کی تعمیر کام تیز ی سے جاری ہے جس سے پانی کی ضروریات کے ساتھ سستی بجلی بھی مہیا ہوگی۔اس موقع پر وزیر مملکت علی محمد خان کاکہنا تھا کہ میر ی دعا ہے کہ اللہ ہم سے بھی محمود غزنوی والا کا م لے،دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوششیں کررہا ہے،وزیر اعظم عمران خان سے بھی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں کردار ادا کرنے کے لئے کہوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں