ڈی جی آئی ایس آئی کی کابل میں گلبدین حکمت یار سے اہم ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ بڑی خبر آگئی

کابل (پی این آئی) پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے ہفتے کو کابل پہنچنے کے بعد طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد رات کو ان کی گلبدین حکمت یار سے کابل میں ہی ملاقات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے

کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور گلبدین حکمت یار کی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان میں اتحادی حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جنرل فیض حمید کابل پہنچے تو ایئر پورٹ پر ہی انہیں صحافیوں نے گھیر لیا تھا۔ ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟ اس پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، سب اچھا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close