برلن(آئی این پی) افغانستان طالبان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ جرمنی کابل میں ان کی حکومت کو سفارتی سطح پر تسلیم کر لے اور کابل حکومت کی مالی مدد بھی کرے۔ جرمن اخبار ویلٹ ام زونٹاگ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ افغان طالبان جرمنی کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جرمنی اور دیگر ممالک افغانستان کی مالی مدد کرنے کے علاوہ اسے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھی امداد فراہم کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں