تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔تاہم کشمیر اور اسے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور اسے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سب سے زیادہ(بارش):سندھ: کراچی(گلشن حدید 75 ، قائد آباد 29 ، نارتھ کراچی ، ناظم آباد 11 ، سعدی ٹاؤن ، فیصل بیس 06 ، مسرور بیس 05 ، اورنگی ٹاؤن 03 ، میٹ کمپلیکس کراچی 02 ، سرجانی ، یونیورسٹی روڈ ، جناح ٹرمینل ، ماڈل آبزرویٹری 02 ، ڈی ایچ اے 01)،مٹھی ، ٹھٹھہ 05، حیدرآباد 01، پنجاب: لاہور (گلشن راوی 05 ، اقبال ٹاؤن 01 )،بلوچستان: لورالائی میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 43،سبی42،دادو ،سکھر اوردالبندین میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close