افغانستان میں امن کی صورت میں کپتان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، فردوس عاشق

لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی صورت میں کپتان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عظیم لیڈر وزیراعظم عمران خان نے برسوں قبل جو خطے میں امن,ترقی و خوشحالی کا خواب دیکھا تھا اورجنگ کسی مسئلے کاحل نہیں کاجوموقف اپنایا تھادنیاکواس کومن و عن تسلیم کرنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان میں امن کی صورت میں کپتان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے اور بھارت کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close