رکشہ میں سوار لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا لڑکا پکڑا گیا، پہلےبھی کن کاموں میں ملوث نکلا؟تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی)لاہور میں اوباش نوجوان کی جانب سے چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے کا واقعہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو پکڑلیا ، ملزم طارق خان موٹرسائیکل پر رکشےمیں سوار خواتین کو تنگ کرتا تھا۔گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کو تنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طارق خان موٹر سائیکل پر رکشے میں سوار خواتین کو تنگ کرتا تھا۔ملزم طارق کی یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔اس سے قبل متعلقہ حکام نے رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا۔یاد رہے 24 اگست کو پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک کے قریب چنگچی رکشے پر سوار خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ایک مشتبہ 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کی شناخت عبدالرحمان اور عرفان حسین کے نام سے ہوئی تھی اور وہ منڈی فیض آباد ننکانہ کے رہائشی تھے، پولیس نے دونوں ملزمان کے موبائل فون قبضے میں لے کر انہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا تھا۔واضح رہے یوم آزادی کے موقع پر ممکنہ طور پر لاہور کی شاہراہ پر لڑکی سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جس میں چنگچی رکشے میں بیٹھی دو لڑکیاں جاری رہیں تھیں کہ شاہراہ پر نوجوان لڑکے بھی ہُلڑ بازی کررہے تھے ، ایسے میں لڑکے رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر جملے بھی کس رہے تھے ، تاہم اسی دوران ایک نوجوان ہلڑبازی کرتے ہوئے چنگچی رکشے پر چڑھ کرایک لڑکی کو زبردستی بوسہ کرتا ہے اور فرار ہوجاتا ہے ، اس پر لڑکی ہکا بکا رہ گئی اور رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار انہیں اپنی طرف آنے سے روکتی ہے ، اس افسوسناک منظر کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close