دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

لاہور (آئی این پی)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)لاہور میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ لگانے کے خلاف ایک شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی سی لاہور میں دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالے جانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں سردار فرحت منظور چانڈیو نامی شخص نے درخواست دائر کی، جس میں پنجاب حکومت، سیکریٹری صحت اور پی آئی سی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال پی آئی سی میں پندرہ مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے۔درخواست گزار کے مطابق مریضوں کوجون 2021 میں ڈالے وہ اسٹنٹ ڈالے گئے جو مئی میں ایکسپائر ہوچکے تھے، ایسے اسٹنٹ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ناقابلِ معافی جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں