لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ کا پاکستان میں نئی ائیر لائن کے آغاز کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی )لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ نے مشترکہ طور پر پاکستان میں نئی ائیر لائن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ائیر عربیہ شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے ملاقات بھی کی ہے۔اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان میں مختلف ڈومیسٹک روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی، بعد ازاں فلائٹ آپریشن کو بین الاقوامی سطح تک لے جایا جائے گا۔لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا گروپ ائیر عربیہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں ائیرلائن کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم کی صنعت کو فائدہ ہو گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ائیر عربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی کا کہنا ہے کہ نئی ائیر لائن سے لوگوں کو معیاری اور کم قیمت سفری سہولتیں حاصل ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close