اسلام آباد(آن لائن ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس اب کوئی ایشو ہے نہیں جس پر سیاست کریں تو اب پی ڈی ایم اے کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کررہے ہیں، پوری قوم جانتی ہے کہ ان کی تحریکوں کا مقصد اقتدار میں حصہ لینے کے لئے ہوتی ہے۔ سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہناتھا پہلی مرتبہ فضل الرحمان اقتدار سے باہر ہیں اسی لئے تحریک کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ان کے لئے ادارے اسی وقت تک اچھے ہوتے ہیں جب تک ان سے کوئی سوال نہ کرے۔جب کوئی ادارہ ایکشن لیتا ہے یا سوال کرتا ہے تو پھر ادارے ان کے ہدف پر آجاتے ہیں۔2018کے الیکشن میں عبرت ناک شکست کے بعد مولانا فضل الرحمان حکومت کو غیر آئینی طریقے سے گرانے کے لئے ہر حربہ استعمال کرچکے ہیں، فرخ حبیب نے کہا پی ڈی ایم بنائی، تمام شکست خوردہ عناصر کو اکٹھا کیا، جلسے جلوس کیے،ناکام لانگ مارچ کیا،ہر محاذ پر پسپائی ہوئی۔اگر پاکستان کو ریاست کے طور پر سمجھتے توفضل الرحمان کبھی بھی ایسی غیر آئینی سازشوں کے بانی نہ ہوتے۔فضل الرحمان جب کشمیرکمیٹی کے چیئرمین تھے تو اس عہدے کے ساتھ بھی دیانتداری نہیں کی۔پاکستان کی خارجہ پالیسی ماضی کی تمام حکومتوں سے بہتر اور موثر ہے۔آج پوری دنیا پاکستان کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، وزیر مملکت نے کہا سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، اس کے خلاف منفی پرپیگنڈہ کرنے والے ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں