الیکشن کا ہم کل بھی اعلان کرسکتے ہیں، یہ ہمارا اختیار ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قبل از انتخابات کی باتیں کرکے اپنی پارٹی کو منظم کرنا چاہتی ہے، الیکشن کا ہم کل بھی اعلان کرسکتے ہیں، یہ ہمارا اختیار ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمیں قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہم پانچ سال مکمل کریں گے، انتخابات وقت پر ہوں گے، قبل از وقت انتخابات کروانا کسی بھی حکومت کا اختیار ہوتا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کو کچھ پروجیکٹ مکمل کرنے ہیں، ہم چاہیں گے وہ مکمل ہوں، قانون سازی میں کچھ مسائل آتے ہیں، ہماری عددی برتری کم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تاثر ہے کہ پرانے سسٹم نے ہمیشہ دھاندلی والے انتخابات دیے ہیں، یہ لوگ اپنے ٹیکنیکل لوگوں کو بلائیں اور ای وی ایم میں دس خامیاں نکالیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمیں قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان کی متوقع سیاسی حکمت عملی سے متعلق ذاتی خیال کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کا ا?پشن رکھا ہوا ہے، ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ عمران خان تین سال سے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ پی ٹی ا?ئی حکومت کے قبل از وقت انتخابات کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ لوگ اپنا ٹاسک مکمل نہیں کرسکے۔محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے لیے مینوئل سسٹم ہو یا ٹیکنالوجی سسٹم ہو، تمام اسٹیک ہولڈرز کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی ا?ر کے سسٹم میں ہیکنگ ہوگئی، کسی کو پتہ نہیں چلا۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں