خود ساختہ افغان صدر امر اللہ صالح اس وقت کہاں ہے؟ پنجشیر میں جاری لڑائی کے دوران حیران کن خبر آگئی

کابل(پی این آئی )خود ساختہ افغان صدر امر اللہ صالح بھی ملک چھوڑ کر بھا گ گئے ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان کی چڑھائی کے بعد امر اللہ صالح افغانستان چھوڑ کر تاجکستان فرار ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز امر اللہ صالح اپنے ساتھ دو طیارے لے کر فرار ہو ئے ۔ان طیاروں میں وہ اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ تاجکستان فرار ہو ئے ۔واضح رہے کہ امر اللہ صالح سابق افغان حکومت میں نائب صدر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،پھر اشرف غنی کے فرار کے بعد انہوں نے خود کو افغانستان کا صدر قرار دے دیا تھا اور آخری دم تک طالبان کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں