اسلام آباد (پی این اائی ) جمعہ کے روز سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز زیریں سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم زیریں سندھ، لاہوراور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سےگزشتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت43،سبی ،لسبیلہ اورنوکنڈی میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں