نیویارک (پی این آئی) امریکہ میںسمندری طوفان ’آئیڈا‘ کے بعدبدترین سیلاب کے باعث گذشتہ رات تک نیویارک کے علاقے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے۔یورپی خبر رساں ادارے کے مطابق ریکارڈ بارش نے نیو یارک شہر کے لیے غیر متوقع فلیش فلڈ ایمرجنسی کی صورتحال پیدا کی، سڑکوں کو دریاؤں میں تبدیل کردیا اور سب وے سروسزکو بند کردیاکیونکہ پانی پلیٹ فارمز پر پٹریوں پر اتر گیا تھا۔ایک امریکی شہری نے کہا کہ یہ جنگل میں رہنے جیسا تھا، بہت زیادہ بارش تھی۔ ناقابل یقین۔ اس سال سب کچھ بہت عجیب ہے۔طوفان اور بارش کے سبب لا گوارڈیا اور جے ایف کے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ نیویارک میں بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں