وادی پنجشیر پر قبضے کیلئے لڑائی، احمد شاہ مسعود نے سینکڑوں حکومتی جنگجوئوں کو مارنے کا دعویٰ کر دیا

کابل (پی این آئی) وادی پنج شیر پر قبضے کیلئےحکومتی جنگجواور احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔افغانستان کی نئی حکومت کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی کے مطابق ان کے جنگجوؤں نے وادی پنج شیر کے ضلع شتل اور اس کی 11 آؤٹ پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ حکومتی جنگجوئو کی پیش قدمی کے دوران قومی مزاحمتی محاذ کے 34 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب قومی مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی نےحکومتی جنگجوئوںکے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران 350 حکومتی جنگجو ہلاک اور 290 زخمی ہوئے ہیں۔ حکومتی جنگجوئوں کی شتل ضلع پر قبضے کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ گزشتہ شب حکومتی جنگجوئوں نے جبل سراج کے راستے شتل پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ حکومتی جنگجوؤں کی لاشیں ابھی تک میدان جنگ میں پڑی ہیں اور وہ صرف 40 لاشیں ہی اٹھا پائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close