ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کو بری طرح پچھاڑ ڈالا، بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی)ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کو بری طرح پچھاڑ ڈالا، بلند ترین سطح پر پہنچ گیا…. انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا اور 60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں مئی سے اب تک دس فیصد اضافہ دیکھاگیا، ایشیاء کے 13 ممالک میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق کرنسی ڈیلرز کا خیال ہے کہ سٹیٹ بینک اگر اقدامات نہیں کرتا تو آئندہ دنوں میں یہ قیمت 170 روپے تک پہنچنے کاامکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close