اسلام آباد (پی این آئی) امریکہ نے کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو ملنے والی امداد میں اضافہ کردیا۔ جوبائیڈن حکومت نے پاکستان کیلئے سالانہ فنڈنگ بڑھا دی، اقتصادی امور ڈویژن نے خصوصی رپورٹ جاری کردی۔کیری لوگر بل کے تحت امریکہ کی پاکستان کیلئے امداد بڑھا کر آٹھ ارب 18 کروڑ روپے سالانہ کردی گئی ہے۔کیری لوگربل میں تعلیمی وظائف کیلئے 25 کروڑ روپے، تربیلا ڈیم کی مرمت کیلئے دو کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کو ترجیح دی گئی ہے اور ان کیلئے ایک ارب 15 کروڑ روپے کا سالانہ فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ وفاقی ہیلتھ سروسزاکیڈمی کی ترقی کیلئے نو کروڑ 20 لاکھ روپے کی امداد پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں