سندھ ہائی کورٹ کا کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری

کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری کیاہے جن کی وجہ سے جان لیوا حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی انکے والدین /گاڑی کے مالکانو ڈرائیور زکے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے جو انہیں گاڑی، موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے کی اجازت دیتے ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ہ 2 ستمبر 2021 سے معزز عدالت عالیہ کے احکامات کے تحت کم عمر ڈرائیور وں اور انکے والدین /گاڑی کا مالک/ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی شروع کی جا ئے گی۔ ، بھاری جرمانہ اور چالان ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ اسکے علاوہ گاڑی/موٹر سائیکل/رکشہ بھی تحویل میں لیا جائے گا۔اور وہ گاڑی اس صورت میں واپس دی جائے گی جب جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ، مالک /ڈرائیور لائسنس ، گاڑی کی اوریجنل رجسٹریشن بک/کارڈاور دیگر کاغذات بسلسہر معائنہ دکھائے گا۔ اسکے علاوہ والدین/گاڑی کا مالک/ڈرائیور AFFIDAVIT بھی لکھ کر دے گا کہ آئندہ وہ بچے کو گاڑی/موٹر سائیکل/رکشہ چلانے کے لیے نہیں دیں گے۔ اگر AFFIDAVIT لکھ کر دینے کے بعد بھی کم عمر بچے نے پھر یہ خلاف ورزی کی تو درج بالا کاروائی کے ساتھ گاڑی غیر معینہ مدت کے لیے تحویل میں رکھی جائے گی۔لٰہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو کسی قسم کی گاڑی/موٹر سائیکل/رکشہ چلانے کے لیے نہ دیں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں